پاکستان
23 نومبر ، 2015

کراچی: رینجرز کی کورنگی،لیاقت آباد، نیلم کالونی میں کارروائیاں

کراچی: رینجرز کی کورنگی،لیاقت آباد، نیلم کالونی میں کارروائیاں

کراچی.....کراچی میں رینجرزنے لیاقت آباد، کورنگی اور نیلم کالونی میں چھاپے مارے ، اس دوران دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور بھتا خوری میں ملوث سات ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر نیلم کالونی میں کارروائی کی گئی جہاں سے کالعدم تنظیموں کے چار دہشتگردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔

دوسری جانب کورنگی اور لیاقت آباد میں کارروائیاں کر کے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ، ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے جو ٹارگٹ کلنگ اور بھتا خوری میں ملوث ہیں۔

مزید خبریں :