24 نومبر ، 2015
برلن........پالتوجانور اپنے مالکان کو بے انتہا پیارے ہوتے ہیں جو انہیں ہر قسم کی سہولت اور آسائش مہیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کی تاہ ترین مثال جرمنی میں دیکھنے کو ملی۔
جرمن خاتون آئرس پیسٹی نے چلنے پھرنے سے معذوری کا شکار اپنےننھے پالتو کچھوے بلیڈ کیلئے لیگو وہیل چیئر ڈیزائن کروالی۔
جسمانی نقص کے باعث بلیڈ کی ٹانگیں اسکا وزن سہارنے کے قابل نہیں رہیں جس میں آئرس نے جانوروں کے ڈاکٹر کی مدد لیتے ہوئے اسکے لیے منی لیگو کے پہیوں والی وہیل چیئر تیار کرائی جس کی مدد سے اب بلیڈ اِدھر سے اُدھر گھومتا نظر آتا ہے۔