دنیا
25 نومبر ، 2015

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ،ایک اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ،ایک اہلکار ہلاک

سرینگر .....مقبوضہ کشمیر کے کپواڑہ سیکٹر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ مقابلہ تاحال جاری ہے ، بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تین تھی۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے تنگ دھر سیکٹر میں بھارتی فوج کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا،فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے،حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔

تنگ دھر سیکٹر میں بھارتی فوج کے کیمپ پر مسلح افراد نے آج صبح حملہ کیا، بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد3 ہے ، حملہ آوروں نے کیمپ پرفائرنگ کی اور دستی بم سے حملے بھی کئے ،دھماکوں سے فوج کے آئل ڈپو میں آگ لگ گئی۔

دونوں جانب سےفائرنگ کا سلسلہ جاری ہے،بھارتی فوج کی اضافی نفری بلالی گئی ہے،حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوا۔

مزید خبریں :