پاکستان
25 نومبر ، 2015

کرنسی اسمگلنگ کیس:ایان علی کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور

کرنسی اسمگلنگ کیس:ایان علی کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور

راولپنڈی .....کرنسی اسمگلنگ کیس میں کسٹم عدالت نے10 ،10 لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانے پر ماڈل ایان علی کی پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست منظور کرلی ہے۔

ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت کسٹم کورٹ کے جج رانا آفتاب احمد نے کی،عدالت نے کہا ہے کہ ایان علی بیرون ملک سے واپس نہ آئیں تو ان کی جائیداد ضبط کرلی جائےگی۔

قبل ازیں کسٹم حکام نے ایان علی کے پاسپورٹ واپسی سے متعلق رپورٹ جمع کرائی تھی، سماعت کے دوران کسٹم حکام نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ واپس نہ کیے جائیں، پاسپورٹ واپس کیے گئے تو ملزمہ ملک سے باہر چلی جائیں گی، ملزمہ کے پاسپورٹ ہمارے کیس کی مضبوط شہادت ہیں ۔

مزید خبریں :