25 مئی ، 2012
کراچی…پاکستانی باکسرزذوالقرنین عباس لندن اولمپکس کی دوڑ میں شامل ہوگئے، باکسنگ کی عالمی تنظیم آئبا نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کو وائیلڈ کارڈانٹری سے آگاہ کردیا۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اکرم خان نے بتایا کہ باکسنگ کی عالمی تنظیم آئبا نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستانی باکسر ذوالقرنین عباس کی لندن اولمپکس میں انٹری دی جاسکتی ہے، کوالیفائنگ راونڈ میں پاکستانی باکسر اور ایک اور غیر ملکی باکسر کی کارکردگی اچھی لگی لہذا دونوں باکسروں کو وائلڈ کارڈ انٹری کی فہرست میں شامل کیا گیا، جس میں سے کسی ایک باکسر کا نتخاب کیا جائے گا جس کا فیصلہ آئبا اور انٹرنینشل اولمپکس کمیٹی کے درمیان جون میں ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔