25 نومبر ، 2015
لاہور ....الیکشن ٹربیونل لاہور نےقومی اسمبلی کے حلقہ این اے118 میں دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست خارج کردی ہے، تحریک انصاف کے حامد زمان نے ن لیگ کے ریاض ملک کی اہلیت کو چیلنج کیا تھا ۔
پی ٹی آئی کے امیدوار حامد زمان نے الیکش میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ریاض ملک کو نااہل قرار دینے کیلئے انتخابی عذرداری جمع کرائی تھی، جو الیکشن ٹربیونل نے خارج کردی ۔
انتخابات میں ریاض ملک نے ایک لاکھ 4 ہزار ووٹ حاصل کئے جبکہ حامد زمان کو 43ہزار ووٹ ملے،انہوں نے اپنے مخالف امیدوار پر 93 ہزار ووٹوں کی ہیرا پھیری کی الزام عائد کیا تھا،الیکشن ٹربیونل نے دھاندلی کے تمام الزامات کو رد کردیا ۔
اس موقع پر الیکشن ٹربیونل کے باہر بڑی تعداد میں موجود دونوں جماعتوں کے کارکنوںنے شدید نعرے بازی بھی کی ،کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پولیس کی نفری الیکشن ٹربیونل کے باہر طلب کرکے خاردار تاریں بھی لگادیں گئی۔