25 نومبر ، 2015
سرگودھا.....سرگودھا میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون مریضہ کی آنت کٹ گئی ،اہلخانہ نے اسپتال کے باہر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی۔
ضلع سرگودھا میں خوشاب روڈ کےپر مشتعل افراد نے نجی اسپتال کے باہر احتجاج کیا ، بعض مشتعل مظاہرین نے پتھراو کرکے اسپتال کے شیشے توڑ دیے ۔
مظاہرین کا الزام ہے کہ اسپتال میں آپریشن کے دوران لیڈی ڈاکٹر نادیہ عزیز ، جو رکن پنجاب اسمبلی بھی ہیں ، ان کی مبینہ غفلت سے خاتون مریضہ کی آنت کٹ گئی ، اسپتال انتظامیہ نے خاتون کا مفت علاج کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن پورا نہ کیا۔
دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ مظاہرین کے الزام سراسر جھوٹ ہے اور ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا۔