25 نومبر ، 2015
لاہور.....لاہور میں سیاحت کے فروغ کیلئےڈبل ڈیکر بس سروس کاافتتاح وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کیا۔ان کا کہناتھا کہ میٹرو بس پرتنقید کرنےوالی اپوزیشن نے میٹرو پر سفر کیا،اب ڈبل ڈیکر بس پر تنقید کرنیوالےاسکے سفر کے مزے لیں گے۔
سیاحی بس سروس کاباقاعدہ افتتاح وزیراعلیٰ شہبازشریف نےپنجاب اسٹیڈیم میں کیا۔ٹرمینل میں ملنےوالی سہولتوں کامعائنہ کیا،جب بس کے سفر کا موقع آیا تو خواجہ حسان سے 200روپےادھار لےکر ٹکٹ خریدااورقذافی اسٹیڈیم کی سیرکی۔
دوران سفر اسکول کےبچوں نےملی نغمےپیش کئےتوماحول اوربھی خوشگوارہوگیا۔میڈیاسے گفتگومیں شہباز شریف کاکہناتھاکہ سیاحتی بس میں سیر کرکے لاہورکی ثقافت اور تاریخ سے بہرہ ورہواجا سکےگاجبکہ سیاح لاہوری کھانوں سےبھی لطف اندوز ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےیقین دہانی کرائی کہ اورینج لائن ٹرین منصوبے کی تعمیر کے دوران ٹریفک کی مشکلات جلد دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ 10 سال کے کم عمر بچے،معذور افراد اور بزرگ شہری ڈبل ڈیکر بس میں مفت سفر کریں گے جبکہ طالب علم سو روپے ادا کر کے ڈبل ڈیکر بس میں تاریخی شہر لاہور کی سیر کا لطف اٹھا سکیں گے۔