کھیل
27 نومبر ، 2015

بگ تھری معاملےپر شہریار خان نے ششانک منوہر کی حمایت کردی

بگ تھری معاملےپر شہریار خان نے ششانک منوہر کی حمایت کردی

لاہور ......پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے بگ تھری کے معاملے پر ششانک منوہر کی حمایت کردی ، انہوں نے کہا کہ بگ تھری فارمولے کو آئیڈیل قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔

ایک بیان میں شہریار خان نے کہا کہ بھارت سےسیریزکی پیشکش کی وجہ سےبگ تھری کےفارمولےپردستخط کیے، آئی سی سی کےآئین میں دوبارہ تبدیلی کامعاملہ آیاتو حمایت کریں گے۔

پی سی بی چیئرمین کا مزید کہناتھا کہ فیوچرٹورزپروگرام پرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل کاکنٹرول ہوناچاہیئے،ماضی کی طرح آئی سی سی کو کرکٹ سیریزکافیصلہ کرناچاہیئے،اس کے فیصلے کرنے سےتمام ممالک کی سیریزمیں توازن ہوگا۔

مزید خبریں :