27 نومبر ، 2015
پشاور.....پشاورپولیس نے سفید ڈھیری کے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران 15 افغان باشندوں سمیت 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق سفید ڈھیری کے علاقہ میں سرچ آپریشن کیاگیا، جس دوران لیڈیز پولیس اور سنفیر ڈاگز کی مدد سےگھر گھر تلاشی لی گئی۔
سرچ آپریشن کے دوران 15 افغان باشندوں سمیت 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا، جن کے قبضہ سے 6 پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔
پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دورن دو ڈکیت بھی گرفتارہوئے جن کے قبضہ سے چھینے گئے ایک لاکھ روپے ، ایک مسروقہ گاڑی اور موبائیل فون بھی برآمد کئےگئے۔