27 نومبر ، 2015
نئی دہلی .......بھارتی وزیر خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔ گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے سری لنکا میں دونوں ممالک کی سیریز کیلئے گرین سگنل ملنے کا دعویٰ کیا تھا ۔
وکاس سوارپ نے سوشل میڈیا پر پیغام دیتے ہوئے پڑوسی ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کے حوالے سے حکومتی سطح پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے پی سی بی کو بھارت سے مختصر سیریز کھیلنے کی اجازت ملنے کے بعد اطلاعات آئیں تھی کہ بھارت نے بھی 15دسمبر سے سری لنکا میں دونوں ممالک کی سیریز کیلئے گرین سگنل دیدیا ہے،جس میں ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائینگے۔