27 نومبر ، 2015
لاہور .....وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے بجلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، گیس پرچلنے والے پلانٹس مکمل ہونے سے 3600 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی ۔
لاہورمیں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پردن رات کام جاری ہے،1320 میگا واٹ کے پاورپراجیکٹ سے 2017 میں بجلی حاصل ہو گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ شفافیت اور اعلی معیار کے ساتھ منصوبوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے،منصوبوں کی تعمیر کے دوران معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔