28 نومبر ، 2015
راولپنڈی.....ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ آج بھی نہ مل سکا ، بینکنگ کورٹ کے جج نے ایان علی کو ٹرائیل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی پاسپورٹ واپس لینے لیے بینکنگ کورٹ کے جج صابر سلطان کے سامنے پیش ہوئیں۔
ایان علی کے وکلا کی جانب سے 10 ، 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے تیار کر لیے گئے تھے اور ان کے ضامن بھی آج عدالت آئے تھے، تاہم جج نے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔