پاکستان
28 نومبر ، 2015

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات :پریزئیڈانگ افسر کو مجسٹریٹ کے اختیارات مل گئے

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات :پریزئیڈانگ افسر کو مجسٹریٹ کے اختیارات مل گئے

اسلام آباد.....اسلام آبادبلدیاتی انتخابات کیلئےالیکشن کمیشن نےپریزئیڈانگ افسران کوفرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات دےدیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لئے 640 پریزئیڈانگ افسران تعینات کئے گئے ہیں، انہیں 29سےیکم دسمبرتک مجسٹریٹ درجہ اول کےاختیارات استعمال کرسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات کیلئے لگائے گئے پریزئیڈانگ افسران میں 384 مرد جبکہ 256 خواتین ہیں،جو ملنے والے اختیارات کے تحت موقع پر ہی سزا سناسکتے ہیں۔

مزید خبریں :