پاکستان
28 نومبر ، 2015

کراچی : کورنگی ٹائر گودام میں لگی آگتین گھنٹے بعد بجھادی گئی

کراچی : کورنگی ٹائر گودام میں لگی آگتین گھنٹے بعد بجھادی گئی

کراچی.....کراچی کے علاقے کورنگی میں پرانے ٹائر کے گودام میں آگ لگ گئی۔جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے 3 گھنٹے کی جدو جہد کے بعد قابو پالیا۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا چمڑا چورنگی کے قریب گنجان آباد علاقے میں واقع پرانے ٹائرز کے ایک گودام میں صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی،آگ کی اطلاع ملتے ہی 2 فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئیں, لیکن آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید 4 فائرر ٹینڈرز اور 4 واٹر باوزرز بھی طلب کرلئے گئے۔

ربڑ کے باعث آگ خوب پھیلی اور گہرے دھویں کے بادلوں نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دھویں کے باعث فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

آگ بجھانے کے دوران 45 سالہ فائر فائٹر عبدالرشید گودام کی پہلی منزل سے گرکر زخمی بھی ہوگیا جسے فوری اسپتال پہنچادیا گیا ،مسلسل 3 گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

مزید خبریں :