پاکستان
28 نومبر ، 2015

کراچی :4 ملزمان 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

کراچی :4 ملزمان 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

کراچی.....کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے کورنگی سے گرفتار 4 ملزمان کو90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق ملزم وسیم احمد عرف شمع متحدہ کا کورنگی سیکٹر کا انچارج ہے، ملزمان ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری اور لینڈ گریبنگ میں ملوث ہیں

رینجرز نے کورنگی سے گرفتار بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں مبینہ طور پر ملوث ایم کیو ایم کے 4 کارکنان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج کے سامنے پیش کیا۔

اس موقع پر رینجرز کے لاء افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان محمدعمران، وسیم احمد، محمد ابراہیم اور اصغریعقوب بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، غیرقانونی اسلحہ رکھنے سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ ملزم اصغریعقوب ٹارگٹ کلنگ کے لئے اسلحہ فراہم کرتا تھا۔

رینجرز کے لا افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش کے لئے انہیں 90 روز کے لئے تحویل میں دیا جائے۔ عدالت نے رینجرز کی استدعا منظورکرتے ہوئے چاروں ملزمان کو90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔

مزید خبریں :