28 نومبر ، 2015
لاہور.....وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کھیل کو گندی سیاست کا شکار نہیں ہونا چاہیے،انتہا پسندی بھارت میں ہے،پاکستان میں نہیں، بھارت جنگی جنون ختم کرے، جغرافیہ بدلا نہیں جاسکتا۔
خواجہ سعد رفیق لاہور میں اپنےحلقے میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول چوہنگ خورد کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیاسے گفتگومیں انہوں نےکہا کہ بھارت میں انتہاپسند حکومت نےاپنےملک کےسیکولر چہرے کو داغدار کر دیا ،ہم نے کبھی بھارت کی مخالفت پر ووٹ نہیں مانگے۔
خواجہ سعد رفیق کاکہناتھاکہ بھارت اپنا رویہ دیکھےاوربھارتی سول سوسائٹی سوچےکہ ہمسائے بدلے نہیں جاسکتے، ہمیں جنگ و جدل کی بجائے اچھے ہمسائے بن کر پُر امن انداز میں رہنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں مسیحی اور ہندو برادری محفوظ ہے ، لیکن ہندوستان میں مسلم اور کرسچن کمیونٹی غیر محفوظ ہوگئی ہے ، مودی اور ساتھی کے رویوں نے بھارت کو جو نقصان پہنچایا وہ کوئی اور نہیں پہنچاسکتا۔