پاکستان
28 نومبر ، 2015

ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ :60 سالہ پاکستانی نے سلورمیڈل جیتا

ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ :60 سالہ پاکستانی نے سلورمیڈل جیتا

بنکاک.....پاکستان کے عبدالستار نےتھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلی جانے والی باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا۔

عبدالستا ر نے ماسٹرز کیٹگری میں چاندی کا تمغہ جیتا ،اس کیٹگری میں 60 سال سے زائد عمر کے ایتھلیٹس نےحصہ لیا۔

تھائی لینڈ میں ہونے والی ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں 54 ممالک کے4 سو سے زائد ایتھلیٹس نے شر کت کی ،ایونٹ میں پاکستان کے 13 باڈی بلڈرز نے مختلف کیٹگری میں حصہ لیا۔

ماسٹرز کیٹیگری میں 60 سال سے زائد عمر کے ایتھلیٹس شامل تھے، جس میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عبدالستار نے سلور میڈل حاصل کیا۔

مزید خبریں :