کھیل
28 نومبر ، 2015

احمد شہزاد اور رفعت اللہ کو مزیدموقع ملنا چاہئے،وسیم اکرم

 احمد شہزاد اور رفعت اللہ کو مزیدموقع  ملنا چاہئے،وسیم اکرم

کراچی......پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ٹیم بہتر کھیلی، فائٹنگ اسپرٹ دکھائی دی، اوپنرز کو ابھی مزید موقع دینا چاہئے۔

سوئنگ کے سلطان نے جیو نیو ز سے گفتگو میں کہا کہ بار بار تبدیلی سے ٹیم کو نقصان ہوتا ہے، آئندہ آنے والی سیریز کے لیے ایک مستقل ٹیم بنالینی چاہئے۔فاسٹ بولر محمد عرفان فٹ ہیں تو اُنہیں ضرور موقع ملنا چاہئے، وہ ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

سابق کپتان نے کہا کہ احمد شہزاد اور رفعت اللہ کو کچھ اور موقع دینا چاہئے، دوسرے میچ میں ان دونوں نے بہتر کارکردگی پیش کی۔

مزید خبریں :