28 نومبر ، 2015
کراچی......بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں عمران خان اور سراج الحق کی قیادت میں نکالی گئی مشترکہ ریلی عمران خان نے جیل روڈ پر ہی ختم کردی جبکہ سراج الحق نے سفر جا ری رکھا ،مزار قائد پر پہنچ کر فاتحہ خوانی کی ۔
کراچی میںکئی گھنٹے جاری رہنے والی تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی مشترکہ ریلی مزار قائد پہنچنے سے پہلے ہی اختتام پذیر ہو گئی،پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے بتایا کہ عمران خان نےجیل چورنگی پرریلی ختم کرنےکااعلان کردیا ہے،جبکہ پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ریلی عمران خان اور سراج الحق سے مشاورت کے بعد ختم کردی گئی ۔ریلی نے18کلو میٹر کا فاصلہ 6گھنٹے میں طے کیا جس میںجماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کل شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کریں گےجس میں لیاری کا بھی علاقہ شامل ہےجہاںککری گراؤنڈمیں جلسہ بھی ہوگا۔
جیل روڈ پر ریلی ختم ہونے کے بعدامیر جماعت اسلامی سراج الحق کارکنان کے ہمراہ مزار قائد پر پہنچے اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر مزار قائد کےقریب پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کےکارکنوں نے زبردست آتش بازی بھی کی۔