28 نومبر ، 2015
نئی دلی......پاک بھارت کرکٹ سیریز کی فلم میں ایک اور ولن کی انٹری، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی وزارت داخلہ نے سیریز کی مخالفت کردی ، انتہا پسند تنظیم شیوسینا اور میڈیا کا حکومت پر بڑھتا دباؤ، بھارت کا سرکاری فیصلہ کیا ہوگا ،سب کو بے چینی سے انتظار ہے۔
انتہا پسندوں اور مودی سرکار نے پھر گٹھ جوڑ کرلیا ،شیو سینا نے پاک بھارت کرکٹ سیریز پر زہر اگلنا شروع کیا تو بھارتی حکومت کے ایوانوں نے بھی زہرسے بجھے جملوں سے کرکٹ سیزیز کے چراغوں کو بجھا دیا۔پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کو ایک ساتھ کھیلنے سے روکنے کے لیے شیو سینا اور بھارتی حکومت ایک بار پھرایک پیج پر آگئے ۔
کل تک پاک بھارت کرکٹ سیریز کےلیے گرین سگنل کی خوش خبری دینے والے بھارتی میڈیا نے آج خبر بریک کی کہ بھارتی وزارت داخلہ پاک بھارت سیریز کی مخالف ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ حلق میں ہڈی کی طرح پھنسی پاک بھارت کرکٹ سیریز کی چبھن کب تک برداشت کرپائے گا اور یہ ہڈی گر یونہی پھنسی رہی تو کہیں ایسا نہ ہو کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کو گھاس نہ ڈالے اور کسی دوسرے ملک کے سرسبز میدانوں میں ٹی ٹوئنٹی کا عالمی مقابلہ کروا کر بھارت کے کڑک کڑک نوٹوں کے ہرے ہرے خوابوں پر پانی پھیردے۔