29 نومبر ، 2015
کراچی......بلدیاتی الیکشن کی مہم میں حصہ لینے پر کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے عمران خان اور سراج الحق کے خلاف کارروائی کے لئے الیکشن کمیشن کوخط لکھ دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی آصف جان صدیقی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بحیثیت رکن قومی اسمبلی اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بطورسینیٹر قانون کی خلاف ورزی کی ہے کیونکہ لوکل گورنمنٹ الیکشن 2015ء کے قواعد اور ضوابط کی رو سے ایم این اے اور سینیٹر بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے۔
ضلعی انتظامیہ نے الیکشن کمیشن سے تجویز مانگی ہے کہ دونوں رہنماؤں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے؟