پاکستان
29 نومبر ، 2015

دنیا کو جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان

دنیا کو جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان

شکارپور......جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دنیا کوجنگ میں دھکیلا جارہا ہے ۔ پندرہ بیس برسوں سے اسلامی دنیا میں بم برس رہے ہیں اور لوگ آگ میں جل رہے ہیں۔

شکارپور کے ایک مدرسےمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ روس اور ترکی دونوں ملک صبر اور تحمل سےکام لیتےہوئےدنیا کواطمینان دلا رہے ہیں کہ ناراضی اپنی جگہ لیکن جنگ نہیں ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ کرکٹ ان کا میدان نہیں تاہم شہریارخان ڈپلومیٹک آدمی ہیں ان کو اپنی ڈپلومیسی چلانے دی جائے تو بہتر ہے۔

مزید خبریں :