29 نومبر ، 2015
دبئی ...... مشتاق احمد نے کہا ہے کہ باصلاحیت کھلاڑی کا فٹ نہ ہونا تشویش کی بات ہے۔
انہوںنےکسی کھلاڑی کا نام لئے بغیر کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی با صلاحیت ہے اور فٹ نہیں ہےتو یہ ہمارے لئے تشویش کی بات ہے کیوں کہ جدید کرکٹ میں فٹنس کا معیار اگر یہ ہے کہ دو رنے بھاگنے کے بعد اگر آپ گندے گیند پر چوکا نہیں مارسکتے تو یہ تشویش ناک بات ہے۔
مشتاق احمد نے کہا کہ ان چیزوں کے لئے ہمیں کیمپ لگانا پڑسکتے ہیں۔اس پر سبھی ذمے دار ہیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ فٹنس کی بات کرتے ہیں اور چالیس سالہ رفعت اللہ مہمند کو کھلا دیا گیا ہے۔ مشتاق احمد نے کہا کہ42سالہ مصباح کی طرح رفعت اللہ بھی فٹ ہے۔ وہ فرسٹ کلاس میں بیس سال سے شریک ہے۔
عمر اکمل کے بارے میں انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کو منتخب کرنے کا سلیکٹرز سے پوچھیں۔