پاکستان
29 نومبر ، 2015

لاہور:میڈیا پر خبر کے بعد 45 افراد کو چھوڑ دیاگیا

لاہور:میڈیا پر خبر کے بعد 45 افراد کو چھوڑ دیاگیا

لاہور......لاہور میں پولیس نے نجی ہاسٹل پر چھاپہ مار کر 45افراد کو تھانے میں بند کردیا۔ڈاکٹرز انجینئرز صحافیوں اور وکلا کو بند کیے جانے پر صحافیوں اور اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔میڈیا پر خبر کے بعد صبح سویرے ان افراد کر رہا کر دیا گیا ۔

لاہور میں نیشنل ایکشن پلان کے نام پر پولیس نے علاقہ ریس کورس میں نجی ہاسٹل پر چھاپا مارا اور 3صحافیوں ،طالب علموں راہگیروں کے ساتھ ساتھ اپنے پیٹی بند بھائیوں تک کو قربانی کا بکرا بنا کر تھانے میں بند کردیا۔

اندھیر نگری چوپٹ راج کے مظاہرے پر لواحقین اور اہل علاقہ نے تھانے کے باہر احتجاج کیا۔صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری بھی موقع پر پہنچے اور کارروائی کی مذمت کی۔

حراست میں لیے گئے افراد میں 2 اے ایس آئی،1 سب انسپکٹر،1 پی ڈبلیو ڈی کا اسسٹنٹ ڈاریکٹر بھی شامل ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شناختی کوائف دکھانے کے باوجود پولیس اٹھالائی۔

ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کو کوائف مکمل نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔بعد میں حراست میں لیے گئے تمام افراد کو رہا کردیا گیا۔

مزید خبریں :