29 نومبر ، 2015
کراچی ........کراچی کے علاقے نیپیئر میں رینجرز نے ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کرکے 3مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کارروائی نیپئر کے علاقے بھیم پورہ میں سالار کمپائونڈ سمیت دیگر رہائشی عمارتوں میں کی گئی، جس میں رینجرز کی 10گاڑیوں نے حصہ لیا۔ کارروائی گینگ وار کے نتہائی اہم ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔
ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کے دوران رینجرز نے مخصوص گھروں کی تلاشی لی اور اہم ملزم سمیت 3مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔