پاکستان
29 نومبر ، 2015

کراچی سے ایک جماعت کی اجارہ داری ختم کرنی ہے، عمران خان

کراچی سے ایک جماعت کی اجارہ داری ختم کرنی ہے، عمران خان

کراچی .....عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی سے ایک جماعت کی اجارہ داری ختم کرنی ہے ، بلے اور ترازو کوووٹ ڈال کر تاریخ بدلنی ہے،اگلے انتخابات میں مہم چلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ، عوام خیبر پختونخواہ کی ترقی پر فیصلہ دیں گے۔

بنارس اور کورنگی میں میں کارنر میٹنگز سے خطاب میں پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ شہر میں ایک جماعت کی اجارہ داری ہے ، وہ 5 دسمبر کو اس جماعت کی اجارہ داری ختم کردیں گے ، اقتدار میں بیٹھے لوگ الیکشن جیتنے کےلیے ہر حربہ استعمال کرتے ہیں ۔

عمران خان کا مزید کہناتھا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے اور بعد کے اثاثوں کا موازنہ کرلیں ، پتہ چل جائے گاکہ یہ لیڈرز اقتدار میں کیوں آتے ہیں۔

مزید خبریں :