پاکستان
29 نومبر ، 2015

بلدیاتی انتخابات سے پہلے کراچی میں سیاسی سرگرمیاں زوروں پر

بلدیاتی انتخابات سے پہلے کراچی میں سیاسی سرگرمیاں زوروں پر

کراچی ......بلدیاتی انتخاب کی مہم کے سلسلے میں آج بھی کراچی میں بھرپور گہما گہمی ہے ، عمران خان مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز کررہےہیں ، تو پیپلزپارٹی کی ریلی بھی نکلی ہوئی ہے ،عوامی نیشنل پارٹی آج شام ریلی نکالے گی ۔

کراچی میں جاری انتخابی سرگرمیوں سے آج پھر شہر میں گرماگرم سیاسی ماحول ہے، انتخابی مہم کےلیے کراچی میں موجود عمران خان صبح سے ہی سڑکوں پر سرگرم ہیں۔

پارٹی پرچم تھامے کارکن عمران خان کی گاڑی کے آگے پیچھے پھررہے ہیں ،جس سے انتخابی گہماگہمی بڑھ گئی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے بنارس میں کارنر میٹنگ سے خطاب کیا ، لیاری کا ککری گراؤنڈ میں ان کا منتظر ہے۔

پیپلزپارٹی بھی ووٹرز کو اپنی طرف کھینچنے کےلیے آج شہر کی سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں، بلاول ہاؤس سے شروع ہونے والی ریلی یونی ورسٹی پر سپارکو چورنگی کے قریب آکر اختتام پذیر ہوگی۔

انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی بھی سینیٹر شاہی سید کی قیادت میں آج شام ریلی نکالے گی ۔ایم کیو ایم بھی بڑھ چڑھ کر انتخابی مہم میں شریک ہے جس کے تحت کل شہر کے5 علاقوں میں کارنر میٹنگز کا اہتمام کیا گیا۔

مزید خبریں :