29 نومبر ، 2015
کراچی......کراچی میں 2 مختلف کارروائیوں میں رینجرز اور کاونٹر ٹیرریزم ڈپارٹمنٹ نے ٹارگٹ کلر سمیت کالعدم جماعت کے 4 دہشت گرد گرفتار کرلیےہیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق لانڈھی بابر مارکیٹ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران رینجرز نے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔
اس کے علاوہ سائٹ ایریا ولیکا چورنگی کے قریب کاونٹر ٹیرریزم ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کرکے کالعدم جماعت کے 4 دہشتگرد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کےمطابق ملزمان محمد عرفان عرف استاد، محمد اسل، محمد رحیم عرف پہلوان اور راز محمد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان افغانستان سےہے۔
انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم راز محمد اس سے قبل ایک بار جیل بھی جا چکا ہےاور اسکے 2 ساتھی افغانستان اور پنجاب میں پولیس مقابلوں میں مارے جاچکے ہیں۔