پاکستان
29 نومبر ، 2015

امین فہیم کے انتقال پر پیپلز پارٹی میں صدر کا عہدہ خالی

امین فہیم کے انتقال پر پیپلز پارٹی میں صدر کا عہدہ خالی

کراچی .....امین فہیم کے انتقال کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین میں نئے صدر کاعہدہ خالی ہوگیا ہے، جس پر فریال تالپور سمیت کئی رہنمائوں نے نظریں جمالی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے پراسرار خاموشی کے باعث لگتا ہے کہ وہ پارٹی پر اپنا کنٹرول مضبوط کرنے کیلئے یہ عہدہ خود بھی سنبھال سکتے ہیں مگر آخری فیصلہ بلاول بھٹو کرینگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی میں حلقہ انتخاب رکھنے والے رہنماعہدہ صدارت فریال تالپورکو ملنے کے مخالف ہیں،بلاول بھٹو اس حوالے سے فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مشاورت کے بعد کرینگے۔

مزید خبریں :