29 نومبر ، 2015
کراچی........نیب نے کرپشن کیس میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری ظاہر کردی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے کرپشن کیس میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف نیب کیس نمبر 231097 / 15 درج کرلیا ۔
ڈاکٹر عاصم حسین ضلع وسطی کی انویسٹی گیشن پولیس کے حراست میں ہیں، انہیں کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔انسداد دہشتگری کی عدالت سے ریمانڈ نہ ملا تو ڈاکٹر عاصم کا ریمانڈ احتساب عدالت سے لیا جائے گا۔