پاکستان
29 نومبر ، 2015

حکومت بنگلادیش میں پھانسیوں کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھائے،سراج الحق

حکومت بنگلادیش میں پھانسیوں کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھائے،سراج الحق

لاہور...... جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہجماعت اسلامی کے پچیس سے زیادہ کارکنوں اور رہنمائوں کو بنگلا دیش میں پھانسی کی سزا سنائی جا چکی ہے،حکومت پاکستان ، بنگلا دیش میں پھانسی دیئے جانے کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھائے ۔

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کےرہنماؤں کوپھانسیوں کےخلاف لاہورمیں دیئے گئےاحتجاجی دھرنے کے شرکاء سےخطاب میںسراج الحق کاکہناتھا کہ بنگلہ دیش میں مکتی باہنی کےخلاف لڑنے والوں کوپاکستان دوستی کی سزا دی جارہی ہے ۔

سراج الحق نےصدرممنون حسین کےسودسےمتعلق بیان پرحیرانگی کا بھی اظہارکیا ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے لبرل پاکستان کی بات کر کےامریکاکو خوش کیا، ان کے بیان سےکشمیری مجاہدین کے زخموں پرنمک پاشی ہوئی۔

سراج الحق کاکہناتھا،چیئرمین پی سی بی شہریارخان سمیت پاکستانی حکام کی بھارت میں بےعزتی کی گئی،ایسی کونسی کمزوری ہےکہ کرکٹ کھیلنے کیلئےبے عزتی کرائی جائے۔

احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین کامطالبہ تھاکہ بنگلہ دیش میں پھانسی کی سزاؤں کےخلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوح کیاجائے۔

مزید خبریں :