29 نومبر ، 2015
کراچی .......مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما آفاق احمد نے بھی کارکنان کے ہمراہ گورنگی میں ریلی نکالی۔ آفاق احمد کا کہنا ہے کہ عوام صحیح لوگوں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔
کراچی کے علاقے کورنگی 5 نمبر سے لانڈھی 1 تک ایم کیو ایم حقیقی کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت مہاجر قومی موومنٹ کے قائد آفاق احمد نے کی۔
آفاق احمد کا کہنا تھا کہ مہاجر قوم کی اصل آواز ایم کیو ایم حقیقی ہے اور مہاجروں کو ایم کیو ایم حقیقی ہی اصل کامیابی دلاسکتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 5 دسمبر کو ایم کیو ایم کو ووٹ دیں۔