30 نومبر ، 2015
ڈیرہ غازی خان.....ڈیر ہ غازی خان میں سی ٹی ڈی اورپولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔ جس میں القاعدہ کے 4دہشت گرد ہلاک جبکہ کمانڈر سمیت 2دہشت گرد فرار ہوگئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر تھانا گدائی کے علاقے وڈور میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ اورپولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔ اس دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کےدرمیان مبینہ طور پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
آپریشن کےدوران کمانڈر شعیب چیمہ اور حنیف محمد فرار ہوگئے۔
پولیس کاکہناہےکہ دہشت گرد بلوچستان کے راستے پنجاب میں داخل ہوئے تھے اور دہشت گرد کارروائی کرنا چاہتے تھے۔ہلاک ہونےوالے دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سے تھا۔