30 نومبر ، 2015
اسلام آباد ....اسلام آباد میں پہلی بارہونے والے بلدیاتی انتخابات میں روایتی گہماگہمی نظر آرہی ہے ، نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بزرگ اور معذورافرادبھی حق رائے دہی استعمال کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچے۔
اسلام آبادکے شہریوں کے روزمرہ کے مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی ادارے قائم کئے جارہے ہیں ،جس کیلئے آج پولنگ جاری ہے،شہر اقتدار میں اقتدارنچلی سطح تک منتقل کرنے مرد،خواتین اور نوجوانوں کے ساتھ ساتھ معذور افراد بھی سخت سردی میں اپنے گھروں سے نکلے۔
اسلام آبادکے مارگلہ ٹاؤن میں ملازمت پیشہ خواتین بھی جاب پر جانےسے پہلےووٹ ڈالتی نظر آئیں، دیہی علاقے جھنگ سیداں پولنگ اسٹیشن 24پر بزرگ خاتون شاہ بی بی وہیل چئیر پر بیٹھ کر اپنے بھانجوں کے ساتھ ووٹ ڈالنے آئیں،ایک باہمت معذور نوجوان بھی وہیل چئیر پرووٹ ڈالنے آیا۔
یوسی 29 پولنگ اسٹیشن 8 میں ایک معذورخاتون ایمبولینس میں بیٹھ کر ووٹ ڈالنےپولنگ اسٹیشن پہنچیں،ایک ٹانگ سے محروم شخص بھی بیساکھی کے سہارے ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچا،یو سی 42 میں اپنے علاقے کی تقدیر بدلنے ایک نوےسال کے بزرگ بھی ووٹ ڈآلنے پہنچے۔