پاکستان
30 نومبر ، 2015

اسلام آباد : پہلے بلدیاتی انتخابات سے ماحول گرم،پولنگ جاری

 اسلام آباد : پہلے بلدیاتی انتخابات سے ماحول گرم،پولنگ جاری

اسلام آباد .....اسلام آباد کے پہلے بلدیاتی انتخابات کے باعث ماحول گرم ہوگیا ہے ، بھرپور سیکیورٹی میں ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں اور 5 گھنٹے سے زائد وقت گزر چکا ہے،ووٹ ڈالنے کا سلسلہ شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گا۔

سرکاری ملازمین کے ووٹ ڈالنے کو ممکن بنانے کیلئے آج دوپہر دو بجے انہیں چھٹی دے دی جائے گی ،اسلام آباد کی تاریخ بدل رہی ہے ، ملکی تاریخ میں پہلی بار دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں، اب تک اسلام آباد پر کمشنر راج کرتے رہے ، اب عوامی نمائندے عوام کو جوابدہ ہوں گے۔

انتخابات کے لیے پولنگ اپنے وقت پرصبح7 بجے سے شروع ہوچکی ہے، سیکیورٹی کے انتظامات بھی موجود ہیں اور سب سے اہم بات یہ اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار ہونے کےباوجود بلدیاتی انتخابات کے دن سرکاری چھٹی کا اعلان نہیں کیا گيا ، تاہم چھٹی کا نہ ہونا ٹرن آؤٹ کو متاثر کرتا دکھائی نہیں دے رہا ، متعدد لوگوں نے دفتر جاتے ہوئے ووٹ کاسٹ کیا ۔

اسلام آباد کے سرکاری ملازمین کو آج دوپہر دو بجے چھٹی دے دی جائے گی یوں وہ تمام افراد جو ڈيوٹی ٹائمنگ میں ووٹ کاسٹ نہیں کرپائے وہ بھی کرسکیں گے اور امکان ہے کہ 2 بجے کے بعد پولنگ اسٹیشنز پر رش مزید بڑھے گا ، تاہم کہیں کہیں لوگوں کو چھٹی نہ ملنےپر شکایتیں بھی ہیں ۔

مجموعی صورتحال تسلی بخش نظر آتی ہے لیکن کہیں کہیں چھوٹے موٹے مسائل کی وجہ سے پولنگ کے آغاز میں تاخیر بھی ہوئی۔

مزید خبریں :