کھیل
30 نومبر ، 2015

وزرائے اعظم جب ملتے ہیں اچھے اثرات ہوتے ہیں ، شہریار خان

وزرائے اعظم جب ملتے ہیں اچھے اثرات ہوتے ہیں ، شہریار خان

لاہور........پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ دو ملکوں کے سربراہ جب ملتے ہیں تو اس کے اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

سابق سفارت کار شہریار خان نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیرس میں وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی ملاقات سے بھی اچھی امید رکھنی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ سیریز سے متعلق میرے پاس کوئی نئی بات نہیں، دوسروں کی طرح مجھے بھی سیریز کا انتظار ہے۔

مزید خبریں :