پاکستان
01 دسمبر ، 2015

مود ی نے تعلقات بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا، نواز شریف

مود ی نے تعلقات بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا، نواز شریف

لندن.......بھارت کےوزیراعظم نریندرمودی نےخودہی پہل کردی،وزیراعظم میاںمحمد نواز شریف سےپیرس میں ملاقات کرہی لی۔

وزیر اعظم نواز شریف نے لندن پہنچنے پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی آئے اور خواہش کا اظہار کیا کہ اپنے معاملات اور تعلقات بہتر بنائیں ،مذاکرات میں رکاوٹ جوآگئی تھی ہمیں اسےعبورکرناچاہیے۔

وزیراعظم پیرس میں بھارتی وزیراعظم سے ملاقات اور کانفرنس میں شرکت کےبعد اب سے کچھ دیر پہلے لندن پہنچے جہاں میڈیا سے بات کرتےہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ پاکستان اوربھارت کے مذاکرات میں رکاوٹ جوآگئی تھی ہمیں اسےعبورکرناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بہت کامیابی ملی ہے ۔

مزید خبریں :