پاکستان
01 دسمبر ، 2015

اسلام آبادکےبلدیاتی انتخابات میں بھی ن لیگ نےمیدان مارلیا

اسلام آبادکےبلدیاتی انتخابات میں بھی ن لیگ نےمیدان مارلیا

اسلام آباد......اسلام آبادکےبلدیاتی انتخابات میں بھی ن لیگ نےمیدان مارلیا۔ 50 یونین کونسلز کےغیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 21 نشستوں کے ساتھ نمبر ون پوزیشن پر ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف نے15 نشستیں حاصل کیں‎ جبکہ 14 آزاد امید وار بھی کامیاب رہے

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ نون کا پہلا نمبر رہا۔یو سی 3 مل پورسے ن لیگ کے چودھری مشتاق احمد کامیاب ہوئے،یو سی 4 کوٹ ہتھیال شمالی سے ملک اشتیاق کامیاب،یو سی 5 کوٹ ہتھیال جنوبی سے محمد واحد چیرمین منتخب، یو سی 6 پھلگراں سے وقار احمد کامیاب،یو سی 13 ہمک سے قاضی فیصل نعیم چیئرمین منتخب،یو سی 18 کھنہ ڈاک سے وسیم ثناء ملک کامیاب ،یو سی 19 ترلائی کلاں سے چودھری منظور حسین کامیاب،یو سی 22 چک شہزاد سے چودھری مطلوب حسین چیئرمین منتخب،یو سی 24 راول ٹاؤن سید ظہیر احمد شاہ کامیاب ،یو سی 26 سے چودھری اللہ دتہ کامیاب ،یو سی 32 سے محمد منیر اشرف چیئرمین منتخب،یو سی 33 سے راجہ وحید اللہ حسن منتخب،یو سی 34 سے ملک سجاد کامیاب ،یو سی 39 مائرہ سنبل جعفر سے ساجد محمود کامیاب،یو سی 41 سے سردار مہتاب احمد خان کامیاب،یو سی 42 سے فرمان علی مغل کامیاب ،یو سی 43 سے رانا محمد اشفاق کامیاب ،یو سی 44 بوکرا سے محمد آفتاب چیرمین منتخب،یو سی 45 جھنگی سیداں سے سید سبط حسین کامیاب،یو سی 46 بڈھانہ کھنہ سے حفیظ الرحمٰن ٹیپو کامیاب،یو سی 49 شاہ اللہ دتہ سے مسلم لیگ ن کے سید ذیشان علی نقوی کامیاب ہوئے،

وفاقی دارالحکومت کے پہلے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کا دوسرا نمبر رہا۔
یوسی ون ، سید پور سے پی ٹی آئی کے راجہ شیراز کیانی کامیاب رہے،یو سی 7 پنڈ بیگووال سے راجہ قیصر غفار کامیاب،یو سی 8 تمر سے راجہ خرم چیرمین منتخب ،یو سی 15 لوئی بھیر سے ملک اخلاق احمد کامیاب،یو سی 21 سوہاں دیہاتی سے ملک عامر علی کامیاب،یو سی 25 سے عتیق اللہ خٹک کامیاب،یو سی 27 سے انجم شہزاد تنولی کامیاب،یو سی 28 سے فوزیہ ارشد کامیاب،یو سی 29 سے خرم بختیار منتخب ،یو سی 35 سے محمد رفیق کامیاب قرار،یو سی 36 سے فیصل ندیم کامیاب ،یو سی 37 سے ملک ساجد محمود کامیاب،یو سی 38 سے تنویر حسین کامیاب،یو سی 40 سے علی اعوان چیرمین منتخب،یو سی 50 گولڑہ شریف سے شعیب خان کامیاب رہے۔

آزاد امیدواروں میں پیر عادل گیلانی یو سی 2 نورپورشاہاں سے کامیاب رہے،یو سی 9 چراہ سے ناصر محمود کامیاب،یو سی 10 کرپا سے راجا منظور کامیاب،یو سی 11 مغل سے عادل عزیز قاضی کامیاب ،یو سی 12 روات سے اظہر محمود کامیاب ،یو سی 14 سہالہ سے راجا آفتاب علی کامیاب،یو سی 16 پگ پنوال سے شہزاد محمود کامیاب،یو سی 17 کورال سے قیصر جاوید بھٹی کامیاب ،یو سی 20 علی پور سے سید ابرار حسین شاہ کامیاب،یو سی 23 کری سے محمد جمیل چیرمین منتخب،یو سی 30 سے چودھری محمد نعیم کامیاب،یو سی 31 سے چودھری کامران کامیاب،یو سی 47 ترنول سے ملک رضوان احمد کامیاب ،یو سی 48 سرائے خربوزہ سے آزاد امیدوار ملک محمد اعظم خان کامیاب رہے۔


مزید خبریں :