پاکستان
01 دسمبر ، 2015

کراچی میں فائرنگ کا واقعہ قابلِ مذمت ہے،چوہدری نثار

کراچی میں فائرنگ کا واقعہ قابلِ مذمت ہے،چوہدری نثار

اسلام آباد......وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کراچی میں فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے،کراچی آپریشن مزید تیز کریں گے، دہشت گرد ملک کے کسی بھی کونے میں ہوں ، انہیں منہ توڑ جواب دیں گے۔

وزیر داخلہ چوہدر ی نثار نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ پاکستان میں سیکڑوں کے حساب سے این جی اوز کام کررہی تھیں،
این جی اوز کی رجسٹریشن کیلئے مہلت میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے،پاکستان کے قانون کے مطابق این جی اوز کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کا قتل ہائی پروفائل کیس تھا،عمران فاروق قتل کیس کی ایف آئی آر پاکستان میں درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے،کیس کی اسکاٹ لینڈ یارڈ اور پاکستان کی ایجنسیوں نے مشترکہ تحقیقات کی ہیں،ملزموں کو کٹہرے میں لانے کیلئے حکومت کردار ادا کرے گی۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ یورپ میں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا جارہا تھا، سعودی عرب سے سب سے زیادہ پاکستانی ڈی پورٹ ہوکر آتے ہیں، حج عمرے پر سعودی عرب جانے والے رک جاتے ہیں ،پھرپکڑے جاتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یورپی ممالک سے تمام افراد کو دستاویزات کی چیکنگ کے بعد آنے دیا جائے گا،ڈی پورٹ کیے جانے والے پاکستانیوں کی تفصیلات پہلےہم سےشیئر کی جائیں،کسی پاکستانی نے اگر بیرون ملک دہشت گردی کی ہے تو وہیں کارروائی کی جائے۔

مزید خبریں :