02 دسمبر ، 2015
نواب شاہ........ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد محمدنوازسوہونے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف مہم کی سخت نگرانی کی ضرورت ہے پولیو مہم میں کوتاہی کرنے والے کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
انہوں نے یہ بات 14دسمبر سے شروع ہونے والی 3روزہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے گزشتہ مہم میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے 8ویکسینٹر کو شوکازنوٹس جاری کرنے اور بچوں کو حفاظتی ٹیکے والی مہم میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے2سپرنٹنڈنٹ ویکسنیشن محمدایوب دایو،محمدطاہر کو جبری ریٹائرمنٹ پربھیجنے اور ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینشن عبدالمجید لوند کا کیس اینٹی کرپشن کے حوالے کرنے کا حکم دیا ۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل حفاظتی ٹیکے نہ لگنے کے باعث ایک بچہ جاں بحق اور کئی بچے اسپتال داخل ہوگئے تھے۔