صحت و سائنس
02 دسمبر ، 2015

کراچی:محکمہ اینٹی کرپشن کا سرکاری اسپتالوں پر چھاپا

کراچی:محکمہ اینٹی کرپشن کا سرکاری اسپتالوں پر چھاپا

کراچی......محکمہ اینٹی کرپشن نے کراچی کے چار سرکاری اسپتالوں میں چھاپا مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا جبکہ سول اسپتال کے قریب کے ایم سی کے دفتر پر چھاپے کے دوران ڈینگی اسپرے کی خریداری سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے نیو کراچی گورنمنٹ اسپتال، بلدیہ گورنمنٹ اسپتال،لیاری جنرل اسپتال اور کورنگی گورنمنٹ اسپتال میں چھاپا حساب کتاب میں خورد برد اور دیگر شکایات کی اطلاع پر مارا ۔ چھاپے کے دوران جانچ پڑتال کے لیے اسپتالوں کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا جبکہ گورنمنٹ اسپتال بلدیہ کے ڈاکٹروں کے کوائف اور شعبہ فنانس کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیاگیا۔

ڈائریکٹراینٹی کرپشن نذر محمد کے مطابق لیاری جنرل اسپتال کے اسٹور انچارج محمد اکبر اور اسٹور کیپر خورشید کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان مریضوں کو زائد المیعاد ادویات فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔

دوسری جانب اینٹی کرپشن ٹیم نے سول اسپتال کے قریب کے ایم سی کے دفتر پر چھاپا مار کر ڈینگی اسپرے کی خریداری سے متعلق تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

مزید خبریں :