پاکستان
28 جنوری ، 2012

پاکستان میں کسی کو ضرور پتہ تھا کہ کمپاوٴنڈ میں اہم شخصیت ہے، لیون پنیٹا

پاکستان میں کسی کو ضرور پتہ تھا کہ کمپاوٴنڈ میں اہم شخصیت ہے، لیون پنیٹا

واشنگٹن… امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی کو تو ضرور پتہ تھا کہ ایبٹ آباد کمپاوٴنڈ میں کوئی اہم شخص رہ رہا ہے۔ ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ میں نے ذاتی طور پر ہمیشہ محسوس کیا کہ کسی کو کچھ احساس ہوا ہو گاکہ اِس احاطے میں کیا ہو رہا تھا،یہ نہیں بھولنا چاہئیے کہ اس کمپاوٴنڈ کی دیواریں 18 فیٹ بلند تھیں اور یہ علاقہ کاسب سے بڑا کمپاوٴنڈ تھا۔ انہوں نے کہا یہ سوچنا چاہئیے کہ کوئی یہ سوال کرتا کہ وہاں پرکیا ہورہا ہے؟انہوں نے اعتراف کیا ان کے پاس اس بات مکمل ثبوت نہیں ہیں کہ پاکستان کو القاعدہ رہنما کے ٹھکانے کے بارے میں پتہ تھایا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹر ڈاکٹر شکیل آفریدی نے اسامہ کے متعلق اہم معلومات فراہم کیں اور شکیل آفریدی نے اسامہ کے کمپاوٴنڈ پر حملے کیلیے بھی معلومات دیں، ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرشکیل آفریدی کے بارے میں فکر مند ہیں۔

مزید خبریں :