پاکستان
03 دسمبر ، 2015

ریحام خان لندن سے پاکستان واپس پہنچ رہی ہیں

ریحام خان لندن سے پاکستان واپس پہنچ رہی ہیں

کراچی......ریحام خان لندن سے پاکستان واپس پہنچ رہی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ریحام خان کو خطرات کا سامنا ہے۔

ریحام خان لندن سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے کراچی کے لیے روانہ ہو گئی ہیں ۔ کراچی سے وہ لاہور جائیں گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحام خان کو پاکستان میں چند افراد سے خطرات کا سامنا ہے ۔ انہیں یہ دھمکیاں ، بذریعہ ای میل اور آن لائن دی گئی ہیں ۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریحام خان کو پیش خطرات کے حوالے سے تحریک انصاف کی قیادت کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔ ریحام خان کا بیٹا لندن میں ہےجبکہ ان کی دو بیٹیاں پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکی ہیں ۔

ریحام خان پاکستان میں ایک نجی چینل سے دوبارہ پروگرام کریں گی ۔

مزید خبریں :