پاکستان
03 دسمبر ، 2015

کراچی :لیاری میں رینجرز سے مقابلےمیں 3دہشتگرد ہلاک

کراچی :لیاری میں رینجرز سے مقابلےمیں 3دہشتگرد ہلاک

کراچی......کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز مقابلےمیں 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری کے علاقے گل محمد لین رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران دہشت گردوں اور رینجرز اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

رینجرز کی جوابی فائرنگ سے 3دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار زخمی بھی ہوا۔

مزید خبریں :