پاکستان
03 دسمبر ، 2015

بیلہ:کوئٹہ سےکراچی آنیوالی مسافرکوچ کوحادثہ،6جاں بحق

بیلہ:کوئٹہ سےکراچی آنیوالی مسافرکوچ کوحادثہ،6جاں بحق

بیلہ.......بلوچستان کے علاقے بیلہ کے قریب مسافر کوچ اور ٹر ک میں تصادم کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور خواتین ،بچوں سمیت 15افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق حادثہ آر سی ڈی شاہراہ پر بیلہ کےقریب ویل پٹ کے مقام پر پیش آیا ۔ کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ اور سامنے سے آنے والے ٹر ک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے میں شامل ہیں ۔

واقعے کے بعد ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال ر وانہ کردیاگیا ہے۔

مزید خبریں :