پاکستان
28 جنوری ، 2012

سندھ:20ویں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف قوم پرست جماعتوں کی ہڑتال

سندھ:20ویں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف قوم پرست جماعتوں کی ہڑتال

حیدر آباد… سندھ کے مختلف شہروں میں بیسویں آئینی ترمیم کے خلاف قوم پرست جماعتوں کی اپیل پرکاروبار مکمل طور پر بند ہے اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ مختلف شہروں میں قوم پرست جماعتوں کی اپیل پر ہڑتال،ٹرانسپورٹ نہ چلنے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔ حیدرآباد میں سندھیانی تحریک نے احتجاجی ریلی نکالی ہے اور دھرنا دے دیا ہے جبکہ بعض علاقوں میں ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ سکھر،نوابشاہ،سکرنڈ،قاضی احمد، دولت پور،دوڑ ، باندھی ،عمرکوٹ،پتھورو،سامارواور چھاچھرو میں مکمل ہڑتال جبکہ ان شہروں میں ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔

مزید خبریں :