کھیل
26 مئی ، 2012

پنجاب حکومت کے بیانات کے باعث بنگلا دیشی ٹیم بھاگ گئی، ذکاء اشرف

پنجاب حکومت کے بیانات کے باعث بنگلا دیشی ٹیم بھاگ گئی، ذکاء اشرف

لاہور…پی سی بی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے سیکیورٹی کے حوالے سے دیئے جانے والے بیانات کے باعث بنگلا دیشی ٹیم بھاگ گئی، بھارت روانگی کے موقع پر ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ دورہ بھارت میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ میچز کے حوالے سے مثبت پیشرف ہوگی، ابھی کوئی ایجنڈا نہیں بہرحال صورت حال دیکھ کرہی بات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی تقریب میں گورنرسمیت کھلاڑیوں کے بارے میں بھی بہت کچھ کہا گیا، ایسا لگا کہ میرے بارے میں بھی کچھ کہا جائے گا، بہرحال فنکاروں کو نرمی اختیارکرنی چاہئے تھی۔ واضح رہے کہ ذکاء اشرف چنئی میں 27 مئی کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھیں گے۔ دورے کے دوران چیئرمین پی سی بی بھارت بورڈ حکام سے ملاقات میں پاک بھارت دو طرفہ سیریز کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔

مزید خبریں :