دلچسپ و عجیب
04 دسمبر ، 2015

کرسمس کی آمد،ہانگ کانگ کے ڈزنی لینڈ میں رنگا رنگ فیسٹول

کرسمس کی آمد،ہانگ کانگ کے ڈزنی لینڈ میں رنگا رنگ فیسٹول

ہانگ کانگ ......کرسمس کی آمد پر ہانگ کانگ کے ڈزنی لینڈ میںخوب رونق لگ گئی ہے ، بڑوں اور بچوں کےساتھ کارٹون کریکٹرز بھی کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہیں ۔

کرسمس کی آمد پر ہانگ کانگ کے ڈزنی لینڈ کو رنگوں اور روشنیوں سے سجا دیا گیا،کرسمس ٹری روشنیوں سے جگمگا اٹھا ہے ، ڈزنی لینڈکے کردار بھی شاندار پرفارمنس سے فیسٹول کی رونق بڑھا رہے ہیں ۔

پریڈ میں شریک ڈونلڈ ڈک،مکی اور منی ماؤس نے بچوں کو خوب محظوظ کیا، ہوا میں اڑتی ٹنکر بیل بھی توجہ کا مرکز رہی ۔ فیسٹول میں شاندار آتش بازی سے سماں بندھ گیا ،فیسٹول 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں :