پاکستان
05 دسمبر ، 2015

کراچی کے 6، پنجاب کے 12 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے

کراچی کے 6، پنجاب کے 12 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے

کراچی.....کراچی کے 6اور راولپنڈی ،جھنگ ،ملتان سمیت پنجاب کے 12اضلاع میں آج بلدیاتی انتخابات ہوں گے،تیاریاں مکمل ،سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیےگئے ہیں۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج بلدیاتی انتخابات کا معرکہ پڑے گا، فوج کی نگرانی میں انتخابی سامان عملے تک پہنچادیا گیا،شہری صبح ساڑھے 7بجے سے شام ساڑھے 5بجے تک امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

شہر کے 6اضلاع کے 4ہزار 141پولنگ اسٹیشنز میں سے صرف 234اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے،ایک ہزار 791انتہائی حساس اور دو ہزار 116پولنگ اسٹیشنز حساس کی فہرست میں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس سیکیورٹی پہلے نمبر پر ہوگی،دوسرا دائرہ رینجرز کا اور پھر پاکستان آرمی سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کام کرے گی۔

فوج اور رینجرز انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کریں گی،دونوں فورسز کےانچارج آفیسرز کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات ہوں گے،جو موقع پر ہی سزائیں سنا سکیں گی،رینجرز کو پولنگ اسٹیشن کے اندر جا کر کارروائی کرنے اور کسی کو حراست میں لینے کا اختیار بھی ہو گا۔

دوسری جانب پنڈی، جھنگ اور ملتان میں بھی سجے گا، بلدیاتی انتخابات کا میدان،بہاولپور،مظفر گڑھ اور خوشاب سمیت پنجاب کے 12اضلاع میں انتخاب ہوگا ، لیہ، راجن پور ،نارووال اور سیالکوٹ میں بھی عوامی نمائندوں کے چناؤ کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے ۔

مزید خبریں :